مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ مِقْدَارِ مَا بَيْنَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ] · حديث 1917
1917 - عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «يَا بِلَالُ اجْعَلْ بَيْنَ أَذَانِكَ وَإِقَامَتِكَ نَفَسًا يَفْرُغُ الْآكِلُ مِنْ طَعَامِهِ فِي مَهَلٍ، وَيَقْضِي الْمُتَوَضِّئُ حَاجَتَهُ فِي مَهَلٍ» ". رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ مِنْ زِيَادَاتِهِ مِنْ رِوَايَةِ أَبِي الْجَوْزَاءِ عَنْ أُبَيٍّ، وَأَبُو الْجَوْزَاءِ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أُبَيٍّ.
حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " اے بلال ! اپنی اذان اور اقامت کے درمیان اتنا وقفہ کرو کہ کھانے والا کھانے سے آرام سے فارغ ہو جائے اور وضو کرنے والا آرام سے اپنی حاجت پوری کر لے " ۔ یہ روایت عبداللہ بن احمد نے اپنی " زیادات " میں ابو جوزاء کی حضرت ابی رضی اللہ عنہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے، اور ابو جوزاء نے حضرت ابی سے سماع نہیں کیا ہے۔
أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ
Hadith 1917
