مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ قَوْلِ الْعَالِمِ سَلُونِي] · حديث 733
733 - عَنْ أَبِي فِرَاسٍ رَجُلٍ مِنْ أَسْلَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ يَوْمٍ: «سَلُونِي عَمَّا شِئْتُمْ؟ "، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ أَبِي؟ قَالَ: " أَبُوكَ فُلَانٌ الَّذِي تُدْعَى إِلَيْهِ "، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ: فِي الْجَنَّةِ أَنَا؟ قَالَ: " فِي الْجَنَّةِ " وَسَأَلَهُ رَجُلٌ: فِي الْجَنَّةِ أَنَا؟ قَالَ: " فِي النَّارِ " فَقَالَ عُمَرُ: رَضِينَا بِاللَّهِ رَبًّا». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابو فراس رضی اللہ عنہ جن کا تعلق اسلم قبیلے سے ہے ، وہ بیان کرتے ہیں : ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : تم لوگ جس چیز کے بارے میں چاہو ،مجھ سوال کرلو !ایک صاحب بولے : یا رسول اللہ ! میرا باپ کون ہے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :تمہارا باپ فلاں ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سای شخص کا ذکر کیا ، جس کی نسبت سے اس شخص کو بلایا جاتاتھا ، ایک اور شخص نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سوال کیا : میں جنت میں جاؤں گا َ ؟نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم جنت میں جاؤ گے ، ایک اور شخص نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سئ سوال کیا : کیا میں بھی جنت میں جاؤں گا ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جہنم میں جاؤ گے !تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم اللہ تعالی کے پروردگار ہونے سے راضی ہیں ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
أبي فراس رجل من أسلم
Hadith 733
