مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِي الْجُمُعَةِ وَالْعِيدِ يَكُونَانِ فِي يَوْمٍ] · حديث 3187
3187 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: «اجْتَمَعَ عِيدَانِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمُ فِطْرٍ وَجُمُعَةٌ فَصَلَّى بِهِمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعِيدَ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْهِمْ بِوَجْهِهِ فَقَالَ: "يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّكُمْ قَدْ أَصَبْتُمْ خَيْرًا وَأَجْرًا وَإِنَّا مُجَمِّعُونَ فَمَنْ أَرَادَ أَنْ يُجَمِّعَ مَعَنَا فَلْيُجَمِّعْ وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهِ فَلْيَرْجِعْ» " رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التُّرْكِيِّ عَنْ زِيَادِ بْنِ رَاشِدٍ أَبِي مُحَمَّدٍ السَّمَّاكِ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُمَا
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں دو عیدیں اکٹھی ہو گئیں ' عید الفطر کا دن جمعہ کے دن تھا ' نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں کو عید کی نماز پڑھائی ' پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان لوگوں کی طرف رخ کیا اور ارشادفرمایا: " اے لوگو! تم لوگوں نے بھلائی اور اجر حاصل کر لیا ہے ' ہم جمعہ بھی ادا کریں گے ' جو شخص ہمارے ساتھ جمعہ ادا کرنا چاہے ' وہ جمعہ ادا کر لے اور جو شخص اپنے گھر واپس جانا چاہے ' وہ واپس چلا جائے''۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ' اسماعیل بن ابراہیم ترکی کی ' زیاد بن راشد ابو محمد سماک کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے ' اور میں نے کسی کو ان دونوں کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔
ابْنِ عُمَرَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › A gate on Friday and the feast day) · Hadith 3187
