مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ مَا يُخَافُ عَلَى الْأُمَّةِ مِنْ زَلِّةِ الْعَالِمِ وَجِدَالِ الْمُنَافِقِ وَغَيْرِ ذَلِكَ] · حديث 881
881 - عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ ثَلَاثًا، وَهُنَّ كَائِنَاتٌ: زَلَّةُ عَالِمٍ، وَجِدَالُ مُنَافِقٍ بِالْقُرْآنِ، وَدُنْيَا تَفْتَحُ عَلَيْكُمْ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنِ مَنْصُورٍ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں :نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشادفرمایا ہے :"مجھے تمہارے حوالے سے تین چیزوں کا اندیشہ ہے اور وہ ہو کر رہیں گی ، عالم کی لغزش منافق کا قرآن کی بنیاد پر جدال ( یعنی بحث کرنا )اور دنیا کو تمہارے لئے کھول دیا جانا "۔یہ روایت امام طبرانی نے تینوں (معاجم ) میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالحکیم بن منصور ہے اور وہ متروک الحدیث ہے۔
مُّعَاذِ بْنِ جَبَلِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter What a nation is afraid of because of the slip-up of the scholar and the controversy of the hypocrite and so on] · Hadith 881
