مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ بُلُوغِ الدَّرَجَاتِ بِالِابْتِلَاءِ] · حديث 3741
3741 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «إِنَّ الرَّجُلَ لِيَكُونُ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ الْمَنْزِلَةُ فَمَا يَبْلُغُهَا بِعَمَلِهِ فَمَا يَزَالُ اللَّهُ يَبْتَلِيهِ بِمَا يَكْرَهُ حَتَّى يَبْلُغَهَا» ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ: " «يَكُونُ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ الْمَنْزِلَةُ الرَّفِيعَةُ» "،، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت ابو ہر یرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفر ما یا ہے: ’’کسی شخص کا اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایک مخصوص مقام ہوتا ہے اس مقام تک آدمی اپنے عمل کے ذریعے نہیں پہنچ سکتا تو اللہ تعالیٰ اس شخص کومسلسل اس آزمائش کا شکار کر تا ہے‘ جسے وہ نا پسند کرتا ہے‘ یہاں تک کہ وہ شخص اس مقام تک پہنچ جا تا ہے‘‘ ۔یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ان کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ’’ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کا بلند مرتبہ ہوتا ہے‘‘ ۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں ۔
أَبِي هُرَيْرَةَ،
Hadith 3741
