مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِيمَا يَنْبَغِي لِلْعَالِمِ وَالْجَاهِلِ] · حديث 751
751 - عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «لَا يَنْبَغِي لِلْعَالِمِ أَنْ يَسْكُتَ عَلَى عِلْمِهِ، وَلَا يَنْبَغِي لِلْجَاهِلِ أَنْ يَسْكُتَ عَلَى جَهْلِهِ. قَالَ اللَّهُ - جَلَّ ذِكْرُهُ -: {فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ} [النحل: 43]». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، وَقَدْ أَجْمَعُوا عَلَى ضَعْفِهِ.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : عالم کے لیے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ اپنے علم کے حوالے سے خاموشی اختیار کرے ، اور جاہل کے لئے یہ مناسب نہیں ہے کہ وہ اپنی جہالت کے حوالے سے خاموشی اختیار کرے ، اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا ہے : "تم اہل علم سے دریافت کرو !اگر تم علم نہیں رکھتے ہو"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابو حمید ہے ، اس کے ضعیف ہونے پر محدثین کا اتفاق ہے ۔
جَابِرٍ
Hadith 751
