مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ لَمْ يُقَدِّمْ وَلَدًا وَلَا غَيْرَهُ] · حديث 4001
4001 - عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مَجْلِسٍ مَنْ بَنِي سَلَمَةَ فَقَالَ: " يَا بَنِي سَلَمَةَ، مَا الرَّقُوبُ فِيكُمْ؟ " قَالَ: الَّذِي لَا وَلَدَ لَهُ. قَالَ: " بَلْ هُوَ الَّذِي لَا فَرَطَ لَهُ ". قَالَ: " مَا الْمُعْدَمُ فِيكُمْ؟ ". قَالُوا: الَّذِي لَا مَالَ لَهُ. قَالَ: " بَلْ هُوَ الَّذِي يَقْدَمُ وَلَيْسَ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرٌ» ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ الْبَزَّارُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بنوسلمہ کی ایک محفل کے پاس آ کر ٹھہر گئے آپ نے ارشاد فرمایا: اے بنوسلمہ تمہارے درمیان رقوب کسے کہا جا تا ہے ایک شخص نے بتایا اس کو جس کا بچہ زندہ نہ رہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلکہ رقوب وہ ہوتی ہے کہ جس کا کوئی بچہ فوت نہ ہوا ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارے درمیان معدم کسے کہا جا تا ہے لوگوں نے کہا: اس شخص کو جس کا مال نہ ہو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں بلکہ اس سے مراد وہ شخص ہے ‘ جس نے آگے کچھ نہ بھیجا ہو‘ اوراللہ تعالی ٰکی بارگاہ میں اس کے لئے کوئی بھلائی نہ ہو۔ یہ روایت امام ابویعلی ٰنے نقل کی ہے ‘ اورامام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے ‘ اورامام بزار کے رجال ’’صحیح‘‘ کے رجال ہیں۔
الَّذى لَا مَالَ لَهُ، ← ما المعدم فيكم ← بل هو الذي لا فرط له ← الذي لا ولد له ← يَا بَنِى سَلَمَةَ: مَا الرَّقُوبُ فِيكُمْ؟ ← وَقَفَ رَسُولُ اللَّهِ عَلَى مَجْلِسٍ مِنْ بَنِي سَلَمَةَ، ← اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،
Hadith 4001
