مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ] · حديث 3517
3517 - عَنْ جَابِرٍ قَالَ: كُتِبَ عَلَيْنَا قِيَامُ اللَّيْلِ: {يَا أَيُّهَا الْمُزَّمِّلُ - قُمِ اللَّيْلَ إِلَّا قَلِيلًا} [المزمل: 1 - 2] فَقُمْنَا حَتَّى انْتَفَخَتْ أَقْدَامُنَا، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى الرُّخْصَةَ: {عَلِمَ أَنْ سَيَكُونُ مِنْكُمْ مَرْضَى} [المزمل: 20] إِلَى آخِرِ السُّورَةِ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَفِيهِ كَلَامٌ وَقَدْ وُثِّقَ.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پہلے ہم پر رات کی (نفل) نماز لازم قرار دی گئی تھی(ارشاد باری تعالی ہے:)" اے چادر اوڑھنے والے! تم رات کے وقت قیام کرو صرف تھوڑے حصے میں نہ کرو"۔تو ہم قیام کیا کرتے تھے یہاں تک کہ ہمارے پاؤں پھول جاتے تھے تو الله تعالی نے رخصت کا حکم نازل کر تے ہوئے ارشاد فر مایا:)"وہ یہ جانتا ہے کہ تم میں سے کچھ لوگ بیمار ہوں گئے" یہ سورت کے آخر تک ہے۔یہ روایت امام بزارنے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے اور اس کی توثیق کی گئی ہے۔
جَابِرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Chapter in the night prayer] · Hadith 3517
