مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ أَيُّ الْكَسْبِ أَطْيَبُ] · حديث 6210
6210 - عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: «قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْكَسْبِ أَطْيَبُ؟ قَالَ: " عَمَلُ الرَّجُلِ بِيَدِهِ، وَكُلُّ بَيْعٍ مَبْرُورٍ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ اخْتَلَطَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی یا رسول اللہ! کون سی کمائی زیادہ پاکیزہ ہے؟ آپ نےفرمایا: آدمی کا اپنے ہاتھ کے ذریعے کام کر کے( کمانا) اور ہر جائز سودا‘‘۔یہ روایت امام احمد نے امام بزار نے اور امام طبرانی نےمعجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ اختلاط کا شکار ہو گیا تھا امام احمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔
قِيلَ ← رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › Chapter: Which is the best gain. · Hadith 6210
