مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ أَوْ نَخْلًا مُؤَبَّرَةً] · حديث 6515
6515 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «مَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ فَلَهُ مَالُهُ وَعَلَيْهِ دَيْنُهُ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ. وَمَنْ أَبَّرَ نَخْلًا، وَبَاعَهُ بَعْدَ تَوْبِيرِهِ فَلَهُ ثَمَرَتُهُ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ» ". قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى الدِّمَشْقِيُّ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’جو شخص کوئی غلام فروخت کرے اور اس غلام کے پاس مال موجود ہو، تو وہ مال اس فروخت کرنے والے کو ملے گا، اگر غلام کے ذمہ قرض ہو، تو اس کی ادائیگی بھی اس شخص کے ذمہ ہوگی، البتہ اگر خریدار نے شرط عائد کی ہو، تو حکم مختلف ہے اور جس شخص نے کھجور کے درخت کی پیوندکاری کر لی ہو اور اس کی پیوندکاری کرنے کے بعد وہ کھجور کا درخت فروخت کرے، تو اس کا پھل اس فروخت کرنے والے کو ملے گا، البتہ اگر خریدار نے شرط عائد کی ہو، تو حکم مختلف ہوگا‘‘۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ’’صحیح‘‘ میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے منقول حدیث اختصار کے ساتھ منقول ہے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے،اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن موسیٰ دمشقی ہے ،وہ ثقہ ہے اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Sales] › [Chapter of the one who sold a servant and has money or palm trees.] · Hadith 6515
