مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ يَسْتَرِيحُ إِذَا مَاتَ] · حديث 3941
3941 - عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: «جَاءَ بِلَالٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَاتَتْ فُلَانَةٌ وَاسْتَرَاحَتْ. فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ: " إِنَّمَا يَسْتَرِيحُ مَنْ غُفِرَ لَهُ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں: حضرت بلال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے انہوں نے عرض کیا: یارسول اللہ ! فلاں خاتون کا انتقال ہو گیا ہے‘ اور اس نے راحت حاصل کر لی ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے آپ نے ارشادفرمایا: راحت وہ حا صل کر تا ہے‘ جس کی مغفرت ہو جائے ۔ یہ روایت امام احمد نے اورامام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے‘ اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔
جَاءَ بِلَالٌ إِلَى النَّبِيِّ فَقَالَ ← عَائِشَةَ
Hadith 3941
