مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ مِنْهُ] · حديث 300
300 - عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «إِنَّ لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - حُرُمَاتٌ ثَلَاثٌ، مَنْ حَفِظَهُنَّ حَفِظَ اللَّهُ لَهُ أَمْرَ دِينِهِ وَدُنْيَاهُ، وَمَنْ لَمْ يَحْفَظْهُنَّ لَمْ يَحْفَظِ اللَّهُ لَهُ شَيْئًا: حُرْمَةُ الْإِسْلَامِ، وَحُرْمَتِي، وَحُرْمَةُ رَحِمِي» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَلَمْ أَرَ مَنْ وَثَّقَهُ.
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: " اللہ تعالیٰ کی مقرر کی ہوئی حرمتیں تین ہیں ، جو شخص ان کی حفاظت کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس شخص کے دین اور دنیا کی حفاظت کرتا ہے، اور جو شخص ان کی حفاظت نہیں کرتا ، اللہ تعالیٰ بھی اس کی کسی چیز کی حفاظت نہیں کرتا ، اسلام کی حرمت میری حرمت اور میرے رشتہ داروں کی حرمت ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن حماد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں نے کسی کو اس کی توثیق کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،
Hadith 300
