مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ فِي كَمَالِ الْإِيمَانِ] · حديث 184
184 - «وَعَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: ثَلَاثُ خِلَالٍ مَنْ جَمَعَهُنَّ فَقَدْ جَمَعَ خِلَالَ الْإِيمَانِ، فَقَالَ لَهُ بَعْضُ أَصْحَابِهِ: يَا أَبَا الْيَقْظَانِ، مَا هَذِهِ الْخِلَالُ الَّتِي زَعَمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: مَنْ جَمَعَهُنَّ فَقَدْ جَمَعَ الْإِيمَانَ؟ فَقَالَ عَمَّارُ عِنْدَ ذَلِكَ: سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " الْإِنْفَاقُ مِنَ الْإِقْتَارِ، وَالْإِنْصَافُ مِنْ نَفْسِكَ، وَبَذْلُ السَّلَامِ لِلْعَالَمِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : تین خصائل جو شخص جمع کر لے گا، وہ ایمان کے خصائل جمع کر لے گا، ان کے ساتھیوں میں سے کسی نے ان سے دریافت کیا: اے ابو الیقنطان ! وہ خصائل کیا ہیں؟ جن کے بارے میں آپ کا یہ کہنا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے کہ جو انہیں جمع کر لے گا، وہ ایمان کو جمع کر لے گا ، تو اس وقت حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ( یعنی وہ خصائل درج ذیل ہیں : ) " تنگ دستی کے وقت خرچ کرنا، اپنی ذات کی طرف سے انصاف کرنا ، اور سب کو سلام کرنا"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قاسم ابو عبدالرحمٰن ہے اور وہ ضعیف ہے۔
ثَلَاثُ خِلَالٍ مَنْ جَمَعَهُنَّ فَقَدْ جَمَعَ خِلَالَ الْإِيمَانِ، ← عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · 1 - The Book of Faith. › Chapter on the Perfection of Faith] · Hadith 184
