مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِي هَدْمِ الْكَعْبَةِ] · حديث 5774
5774 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " «يُخَرِّبُ الْكَعْبَةَ ذُو السُّوَيْقَتَيْنِ مِنَ الْحَبَشَةِ، وَيَسْلُبُهَا حِلْيَتَهَا، وَيُجَرِّدُهَا مِنْ كِسْوَتِهَا، وَلَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ أُصَيْلِعُ أُفَيْدِعُ يَضْرِبُ عَلَيْهَا بِمِسْحَاتِهِ وَمِعْوَلِهِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے ’’ حبشہ سے تعلق رکھنے والا ‘ پتلی پنڈلیوں والا شخص ‘ خانہ کعبہ کو توڑ پھوڑ دے گا ‘ وہ اس کے زیور کو سلب کر لے گا اور اس کے غلاف کو اتار دے گا ‘ میں گویا کہ اس وقت بھی اس کی طرف دیکھ رہا ہوں ‘ وہ آگے سے گنجا ہے اور اس کا پاؤں کچھ ٹیڑھا ہے ‘ اور وہ اپنے پھاؤڑے اور کدال کے ذریعے اس پر ضرب لگا رہا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے وہ ثقہ ہے لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔
النَّبِيِّ ← عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Pilgrimage] › [Chapter in the demolition of the Kaaba] · Hadith 5774
