مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ] · حديث 852
852 - عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ رَجُلٌ قَتَلَ نَبِيًّا أَوْ قَتَلَهُ نَبِيٌّ، أَوْ رَجُلٌ يُضِلُّ النَّاسَ بِغَيْرِ عِلْمٍ، أَوْ مُصَوِّرٌ يُصَوِّرُ التَّمَاثِيلَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي الصَّحِيحِ مِنْهُ قِصَّةُ الْمُصَوِّرِ، وَفِيهِ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں :نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے :"قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب اس شخص کا ہو گا ، جس نے کسی نبی کو شہید کیا ہو یا جس کو کسی نبی نے قتل کیا ہو اور وہ شخص ، جو علم نہ ہونے کے باوجود ، لوگوں کو گمراہ کرے اور وہ مصور ، جو تصویریں بناتا ہو گا (انہیں بھی سب سے زیادہ سخت عذاب ہو گا )"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے"صحیح " میں اس میں صرف تصویر بنانے والے کا ذکر ہوا ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی حارث اعور ہے اور وہ ضعیف ہے۔
ابْنِ مَسْعُودٍ،
Hadith 852
