مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الْجَمْعِ لِلْحَاجَةِ] · حديث 2977
2977 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: «جَمَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الْأُولَى وَالْعَصْرِ، وَبَيْنَ الْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ، فَقِيلَ لَهُ فِي ذَلِكَ فَقَالَ: " صَنَعْتُ هَذَا لِكَيْ لَا تُحْرَجَ أُمَّتِي» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْقُدُّوسِ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالنَّسَائِيُّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: صَدُوقٌ إِلَّا أَنَّهُ يَرْوِي عَنْ أَقْوَامٍ ضُعَفَاءَ، قُلْتُ: وَقَدْ رَوَى هَذَا عَنِ الْأَعْمَشِ وَهُوَ ثِقَةٌ.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے پہلی ( یعنی ظہر کی ) اور عصر کی نمازیں اور مغرب اور عشا ء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کی تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا : میں نے ایسا اس لئے کیا تاکہ میری امت حرج کا شکار نہ ہو ۔ یہ ر وایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک ایک راوی عبداللہ بن عبدالقدوس ہے جسے یحیی بن معین اور امام نسائی نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے "ثقہ " قرار دیا ہے امام بخاری فرماتے ہیں : یہ صدوق ہے تاہم یہ ضعیف لوگوں سے روایت نقل کرتا ہے۔( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں :) میں یہ کہتا ہوں : اس نے یہ روایت اعمش سے نقل کی ہے اور وہ "ثقہ " ہے۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ
Hadith 2977
