مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ فَاتَتْهُ الْجُمُعَةُ] · حديث 3172
3172 - عَنْ جَابِرٍ «أَنَّهُ فَاتَتْهُ الْجُمُعَةُ فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يَصَّدَّقَ بِدِينَارٍ» رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ سَمُرَةَ قُلْتُ: وَحَدِيثُ جَابِرٍ فِيهِ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں یہ منقول ہے ؛ ایک مرتبہ ان کا جمعہ رہ گیا ' تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ ایک دینار صدقہ کریں۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ' وہ فرماتے ہیں: یہ روایت حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ نقل کی گئی ہے ' اور مشہور یہ ہے کہ یہ حضرت سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول حدیث ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں : حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول حدیث میں ایک راوی سعید بن محمد بن ایوب ہے' جسے ابن حبا ن نے "ثقہ" قرار دیا ہے۔
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter in whom the Friday is missed] · Hadith 3172
