مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَيْمَانِ وَالنُّذُورِ] ‹ [بَابُ مَا جَاءَ فِي النَّذْرِ] · حديث 6947
6947 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهُ رَجُلٌ يَسْتَفْتِيهِ كَانَ جَعَلَ عَلَى نَفْسِهِ بَدَنَةً فِي يَمِينٍ حَلَفَهَا، فَأَفْتَاهُ بِبَدَنَةٍ مِنَ الْإِبِلِ وَزَجَرَ الرَّجُلَ أَنْ يَعُودَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْقَاسِمُ بْنُ فَيَّاضٍ وَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے آپ سے ایک مسئلہ دریافت کیا کہ اس نے ایک قسم اٹھاتے ہوئے اپنے اوپر قربانی کرنے کو لازم قرار دے دیا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے یہ حکم بیان کیا کہ وہ اونٹ قربان کرے گا اور اس شخص کو دوبارہ ایسا کرنے سے ڈانٹا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی قاسم بن فیاض ہے ، جسے امام ابوداؤدنے ثقہ قرار دیا ہے ،یحییٰ بن معین نے اسے ضعیف کہا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Hadith 6947
