مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ يَحُجُّ مَاشِيًا] · حديث 5278
5278 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ: «يَا بَنِيَّ، اخْرُجُوا مِنْ مَكَّةَ حَاجِّينَ مُشَاةً حَتَّى تَرْجِعُوا إِلَى مَكَّةَ مُشَاةً ; فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِنَّ الْحَاجَّ الرَّاكِبَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ تَخْطُوهَا رَاحِلَتُهُ سَبْعُونَ حَسَنَةً، وَإِنَّ الْحَاجَّ الْمَاشِيَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ يَخْطُوهَا سَبْعُمِائَةِ حَسَنَةٍ مِنْ حَسَنَاتِ الْحَرَمِ ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا حَسَنَاتُ الْحَرَمِ؟ قَالَ: " الْحَسَنَةُ بِمِائَةِ أَلْفِ حَسَنَةٍ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ قِصَّةٌ، وَلَهُ عِنْدَ الْبَزَّارِ إِسْنَادَانِ: أَحَدُهُمَا فِيهِ كَذَّابٌ وَالْآخَرُ فِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس ؓ کے بارے میں یہ بات منقول ہے ۔ انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے تم لوگ مکہ سے حج کرنے کے لئے پیدل روانہ ہو یہاں تک کہ پیدل ہی مکہ واپس آنا کیونکہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو یہ ارشادفر ماتے ہوئے سناہے:’’سوار ہوکر حج کے لئے جانے والے کو ہرایک قدم جواس کی سواری اٹھاتی ہے اس کے عوض میں ستر نیکیاں ملتی ہیں اور پیدل حج کے لئے جانے والے شخص کو اس کے اٹھائے ہوئے ہرایک قدم کے عوض میں حرم کی نیکیوں میں سے سات سونیکیاں ملتی ہیں عرض کی گئی : یارسول اللہ ! حرم کی نیکیاں کون سی ہیں؟ آپ نے فرمایا: ایک نیکی جوایک لاکھ کے برابر ہوتی ہے‘‘ ۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ‘اور یہ امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ اس میں پوراواقعہ ہے۔ امام بزار نے یہ روایت دوسندوں کے ساتھ نقل کی ہے۔ جن میں سے ایک میں ایک راوی کذاب ہے‘ اور دوسری میں ایک راوی اسماعیل بن ابراہیم ہے‘ جس نے سعید بن جبیر سے یہ روایت نقل کی ہے۔ میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کےبقیہ رجال ثقہ ہیں۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّهُ
Hadith 5278
