مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِي الْإِمَامِ يُسِيءُ الصَّلَاةَ] · حديث 2345
2345 - عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ كَانَ يُخَالِفُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: مَا يَحْمِلُكُ عَلَى هَذَا؟ فَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي صَلَاةً مَتَى تُوَافِقُهَا أُصَلِّي مَعَكَ، وَمَتَى تُخَالِفُهَا أُصَلِّي وَأَنْقَلِبُ إِلَى أَهْلِي. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ عمر بن عبدالعزیز کے پاس آیا کرتے تھے۔ عمر بن عبدالعزیز نے ان سے کہا: آپ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا : کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ کس طرح نماز ادا کرتے تھے؟ تو جب تم نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم کے طریقے کے مطابق نماز ادا کرتے ہو، تو میں تمہاری اقتداء میں نماز ادا کر لیتا ہوں، اور جب تم نبی اکرم کے طریقے کے بر خلاف نماز ادا کرتے ہو ، تو میں نماز ادا کر کے اپنے گھر واپس چلا جاتا ہوں۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال "ثقہ" ہیں۔
لَهُ عُمَرُ مَا يَحْمِلُكَ عَلَى هَذَا ← أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ كَانَ يُخَالِفُ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ
Hadith 2345
