مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ الْحَلِفِ فِي الْبَيْعِ] · حديث 6335
6334 - عَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " «ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ: أُشَيْمِطٌ زَانٍ، وَعَائِلٌ مُسْتَكْبِرٌ، وَرَجُلٌ جَعَلَ اللَّهُ بِضَاعَتَهُ لَا يَشْتَرِي إِلَّا بِيَمِينِهِ، وَلَا يَبِيعُ إِلَّا بِيَمِينِهِ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ: " «ثَلَاثَةٌ لَا يُكَلِّمُهُمُ اللَّهُ، وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ» ". فَذَكَرُهُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت سلمان فاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا: ’’ تین قسم کے لوگوں کی طرف اللہ تعالیٰ قیامت کے دن نظر نہیں کرے گا ‘سفید و سیاہ بالوں والا ( عمر رسید ) زانی‘ غریب متکبر‘ اور وہ شخص‘ جسے اللہ تعالیٰ نے سامان دیا ہواور وہ اس سامان کو صرف اس کے نام کی قسم کے ہمراہ خریدے یا اس کے نام کی قسم کے ہمراہ اسے فروخت کرے‘‘۔ یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے تاہم معجم صغیر اور معجم ا وسط میں ۔انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ’’ تین قسم کے لوگ ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ کلام نہیں کرے گا ان کا تزکیہ نہیں کرے گا اور ان کے لئے دردناک عذاب ہوگا……‘‘ اس کے بعد انہوں نے حسب سابق روایت ذکر کی ہے۔اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
سَلْمَانَ
Hadith 6335
