مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ مِنْهُ] · حديث 154
154 - عَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " لَوْ أَنَّ رَجُلًا يَخِرُّ عَلَى وَجْهِهِ مِنْ يَوْمِ وُلِدَ إِلَى يَوْمِ يَمُوتُ فِي مَرْضَاةِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - لَحَقَّرَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ بَقِيَّةُ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَلَكِنَّهُ صَرَّحَ بِالتَّحْدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا.
حضرت عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " اگر کوئی شخص اپنی پیدائش کے دن سے ، مرنے کے دن تک ، اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کے لیے ، اپنے چہرے کے بل گرا رہے ، تو قیامت کے دن وہ اس عمل کو بھی حقیر سمجھے گا" یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس میں ایک راوی بقیہ ہے ، اور وہ تدلیس کرنے والا ہے ، لیکن یہاں اس نے" تحدیث "کی صراحت کی ہے ، اس روایت کے باقی راویوں کی تو ثیق کی گئی ہے۔
عتبة بن عبد
Hadith 154
