مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّفْرِيقِ بَيْنَ الْمَمَالِيكِ فِي الْبَيْعِ] · حديث 6518
6518 - عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: «أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ أَبِيعَ غُلَامَيْنِ أَخَوَيْنِ فَبِعْتُهُمَا، فَفَرَّقْتُ بَيْنَهُمَا فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: " أَدْرِكْهُمَا فَارْتَجِعْهُمَا، وَلَا تَبِعْهُمَا إِلَّا جَمِيعًا». قُلْتُ: لِعَلِيٍّ عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهَبَهُمَا لَهُ، وَأَنَّهُ بَاعَ أَحَدَهُمَا. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ حکم دیا کہ میں دو غلاموں کو، جو دونوں بھائی تھے انہیں فروخت کر دوں، میں نے فروخت کرتے ہوئے، انہیں ایک دوسرے سے جدا کر دیا پھر میں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم ان دونوں کے پاس جاؤ اور ان دونوں کو واپس لو اور ان دونوں کو اکھٹے فروخت کرنا ۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: حضرت علی رضی اللہ عنہ سے معقول حدیث امام ابو داؤد نے نقل کی ہے،کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دونوں غلام انہیں ہبہ کے طور پر دیے تھے اور انہوں نے ان دونوں میں سے ایک کو فروخت کیا تھا۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ ← عَلِيٍّ،
Hadith 6518
