مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ] · حديث 2581
2581 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: «صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ فَلَمْ يَرْفَعُوا أَيْدِيَهُمْ إِلَّا عِنْدَ افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ». وَقَدْ قَالَ مُرَّةُ: فَلَمْ يَرْفَعُوا أَيْدِيَهُمْ بَعْدَ التَّكْبِيرَةِ الْأُولَى. قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الْحَنَفِيُّ الْيَمَامِيُّ، وَقَدِ اخْتَلَطَ عَلَيْهِ حَدِيثُهُ، وَكَانَ يُلَقَّنُ فَيَتَلَقَّنُ.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی اقتداء میں نماز ادا کی ہے یہ لوگ صرف نماز کے آغاز میں رفع یدین کرتے تھے ۔(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ان کے حوالے سے ایک حدیث اور منقول ہے، جو اس کے علاوہ ہے یہ روایت امام ابو یعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن جعفر یمامی ہے ، جس کی حدیث اس کے لئے اختلاط کا باعث ہو گئی تھی اور اسے تلقین کی جاتی تھی تو وہ تلقین کو قبول کرتا تھا۔
عبد الله -يعني ابن مسعود-
Hadith 2581
