مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِي السَّحَابِ وَعَلَامَةِ الْمَطَرِ] · حديث 3297
3297 - عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ - يَعْنِي: ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا - قَالَ: «كُنْتُ جَالِسًا إِلَى جَنْبِ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَمَرَّ شَيْخٌ جَمِيلٌ مِنْ بَنِي غِفَارٍ وَفِي أُذُنَيْهِ صَمَمٌ - أَوْ قَالَ: وَقْرٌ - فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ حُمَيْدٌ فَلَمَّا أَقْبَلْ قَالَ: يَا ابْنَ أَخِي أَوْسِعْ لَهُ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَكَ فَإِنَّهُ قَدْ صَحِبَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ حَتَّى جَلَسَ فِيمَا بَيْنِي وَبَيْنَهُ فَقَالَ لَهُ حُمَيْدٌ: حَدِّثْنِي بِالْحَدِيثِ الَّذِي حَدَّثْتَنِي بِهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ تَعَالَى وَآلِهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ الشَّيْخُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ يَقُولُ: " إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يُنْشِئُ السَّحَابَ فَيَنْطِقُ أَحْسَنَ النُّطْقِ وَيَضْحَكُ أَحْسَنَ الضَّحِكِ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعد بن ابراہیم بن عبدالرحمٰن بن عوف بیان کرتے ہیں: میں حمید بن عبدالرحمٰن کے پاس بیٹھا ہوا تھا ' اسی دوران بنی غفار سے تعلق رکھنے والے ایک خوبصورت بزرگ گزرے ' جن کی سماعت کمزور تھی' حمید نے انہیں پیغام بھیجا' جب وہ آئے تو انہوں نے کہا: میرے بھانجے! تم ان کے لئے اور میرے لئے جگہ کشادہ کر دو ' کیونکہ یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی ہیں' وہ صاحب تشریف لائے اور میرے اور حمید کے درمیان تشریف فرما ہو ئے ' حمید نے ان سے کہا: آپ مجھے کوئی ایسی حدیث بیان کیجئے ' جو آپ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے بیان کریں' تو ان بزرگ نے بتایا: کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: " بے شک اللہ تعالیٰ بادل کو پیدا کرتا ہے ' اور وہ عمدہ کلا کرتا ہے' اور اچھی طرح سے ہنستا ہے"۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے' اور اس کے رجال " صحیح" کے رجال ہیں۔
الشَّيْخُ ← بِالْحَدِيثِ الَّذِي حَدَّثْتَنِي بِهِ ← لَهُ حُمَيْدٌ:
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [Door in the zip and rain mark] · Hadith 3297
