مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ مِنْهُ فِي التَّيَمُّمِ] · حديث 1422
1422 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَخْرُجُ فَيُهَرِيقُ الْمَاءَ، فَيَتَمَسَّحُ بِالتُّرَابِ، فَأَقُولُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الْمَاءَ مِنْكَ قَرِيبٌ؟ قَالَ: " مَا أَدْرِي، لَعَلِّي لَا أَبْلُغُهُ». قَالَ يَحْيَى مَرَّةً أُخْرَى: «كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَرَجَ فَأَهْرَاقَ الْمَاءَ، فَتَيَمَّمَ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ الْمَاءَ مِنْكَ قَرِيبٌ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے ذریعے سےمسح کیا (یعنی تیمم کر لیا) میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! پانی آپ کے قریب ہی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہے ارشادفرمایا: مجھے نہیں معلوم ہوسکتا ہے میں اس تک پہنچ سکوں۔ایک مرتبہ یحیی نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے گئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیشاب کیا اور تیمم کر لیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی گئی: پانی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہی ہے۔یہ روایت امام احمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › A section of it in tayammum] · Hadith 1422
