مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ دُعِيَ فَاشْتَرَطَ حُضُورَ أَصْحَابِهِ] · حديث 6169
6169 - عَنْ صُهَيْبٍ قَالَ: «صَنَعْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَعَامًا فَأَتَيْتُهُ، وَهُوَ فِي نَفَرٍ جَالِسٍ، فَقُمْتُ حِيَالَهُ، فَأَوْمَأْتُ إِلَيْهِ فَأَوْمَأَ إِلَيَّ: " وَهَؤُلَاءِ؟ ". قُلْتُ: لَا. فَسَكَتَ، فَقُمْتُ مَكَانِي فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيَّ أَوْمَأْتُ إِلَيْهِ، فَقَالَ: " وَهَؤُلَاءِ؟ ". قُلْتُ: لَا. مَرَّتَيْنِ يَفْعَلُ ذَلِكَ أَوْ ثَلَاثًا، فَقُلْتُ: نَعَمْ، وَهَؤُلَاءِ. وَإِنَّمَا كَانَ شَيْئًا يَسِيرًا صَنَعْتُهُ لَهُ [فَجَاءُوا] مَعَهُ، فَأَكَلُوا حِسْبَةً، قَالَ: وَفَضَلَ مِنْهُ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ ضُرَيْبَ بْنَ نُفَيْرٍ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ صُهَيْبٍ.
حضرت صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کھانا تیار کیا میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوئےآپ کچھ افراد کے درمیان تشریف فرما تھے میں آپ کے سامنے آ کے کھڑا ہو گیا میں نے آپ کو اشارہ کیا تو آپ نے بھی میری طرف اشارہ کیا کہ یہ لوگ بھی؟ میں نے عرض کی : جی نہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش ہو گئے میں کھڑا رہا پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری طرف دیکھا تو میں نے آپ کو اشارہ کیا آپ نے اشارے سے فرمایا: یہ لوگ بھی؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! ایسا دو یا شاید تین مرتبہ پھر میں نے کہا: ٹھیک ہے یہ لوگ بھی ( آجائیں ) میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے تھوڑی سی چیز تیار کی تھی وہ سب حضرات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آگئے اور ان سب حضرات نے سیر ہو کے کھایا اور پھر بھی اس کھانے میں سے بچ گیا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ ضریب بن نفیر نامی راوی نےحضرت صہیب رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔
صُھَیْبٍ
Hadith 6169
