مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ] · حديث 97
97 - عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: «قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ الرَّحْمَنِ لَلَوْحًا فِيهِ ثَلَاثُمِائَةٍ وَخَمْسَ عَشْرَةَ شَرِيعَةً، يَقُولُ الرَّحْمَنُ - عَزَّ وَجَلَّ -: وَعِزَّتِي وَجَلَالِي، لَا يَأْتِي عَبْدٌ مِنْ عِبَادِي لَا يُشْرِكُ بِي شَيْئًا فِيهِ وَاحِدَةٌ مِنْهَا إِلَّا دَخَلَ الْجَنَّةَ». رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِي إِسْنَادِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَاشِدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " رحمان کے سامنے ایک لوح موجود ہے، جس میں تین سو پندرہ شریعتیں ہیں، رحمان فرماتا ہے: مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم ہے! میرے بندوں میں سے جو بھی بندہ کسی کو میرا شریک نہیں ٹھہراتا ہو گا، تو وہ ان میں سے ، جس کسی پر بھی عمل پیرا ہو گا، وہ جنت میں داخل ہو جائے گا"۔ یہ روایت امام ابو یعلیٰ نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن راشد ہے اور وہ ضعیف ہے۔
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،
Hadith 97
