مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابٌ فِي مَسْجِدِ الْفَضِيخِ] · حديث 5903
5903 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي أُتِيَ بِفَضِيخٍ - فِي مَسْجِدِ الْفَضِيخِ فَشَرِبَهُ» فَلِذَلِكَ سُمِّيَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: أُتِيَ بِجَرٍّ فَضِيخٍ يَنِشُّ - وَهُوَ فِي مَسْجِدِ الْفَضِيخِ - فَشَرِبَهُ فَلِذَلِكَ سُمِّيَ: مَسْجِدَ الْفَضِيخِ. وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَقِيلَ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: مسجد فضیخ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس وہ لائی گئی راوی کہتے ہیں: یعنی فضیخ لائی گئی آپ نے اسے پی لیا اس وجہ سے اس مسجد کا نام ( فضیخ ) رکھا گیا۔ یہ روایت امام احمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے تا ہم اس میں یہ الفاظ ہیں :’’ ایک مٹکا لایا گیا جس میںفحیخ تھی‘ جس میں جوش آیا ہوا تھا ‘ آپ اس وقت مسجد فضیخ میں موجود تھے ‘ آپ نے اسے پی لیا ‘ اس وجہ سے اس مسجد کا نام’’ مسجد فضیخ‘‘ رکھا گیا۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن نافع ہے جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ایک قول کے مطابق اس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔
ابْنِ عُمَرَ
Hadith 5903
