مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْبُيُوعِ] ‹ [بَابُ مَا نُهِيَ عَنْهُ مِنْ عَسْبِ الْفَحْلِ وَمَهْرِ الْبَغِيِّ وَحُلْوَانِ الْكَاهِنِ وَغَيْرِ ذَلِكَ] · حديث 6396
6396 - عَنْ عَلِيٍّ «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السَّبُعِ، وَعَنْ كُلِّ ذِي مِخْلَبٍ مِنَ الطَّيْرِ، وَعَنْ ثَمَنِ الْمَيْتَةِ، وَعَنْ لَحْمِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ، وَعَنْ مَهْرِ الْبَغِيِّ، وَعَنْ عَسْبِ الْفَحْلِ، وَعَنْ مَيَاثِرِ الْأُرْجُوَانِ». قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ النَّهْيُ عَنِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ وَمَيَاثِرِ الْأُرْجُوَانِ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے درندوں میں سے نو کیلے دانتوں والے اور پرندوں میں سے ہرنو کیلے پنچوں والے (جانوروں اور پرندوں کا گوشت کھانے) سے منع کیا ہے او رمردار کی قیمت سے اور پالتو گدھوں کا گوشت ( کھانے) سے اور فاحشہ عورت کی کمائی سے اور نر جانور کو جفتی کے لئے (معاوضے کے عوض میں ) دینے سے اور ارجوان کی چادروں (کو استعمال کرنے) سے منع کیا ہے‘‘۔(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: میں یہ کہتا ہوں : ’’صحیح‘‘ میں اس روایت میں سے صرف پالتو گدھوں اور ارجوان کی چادروں والا حصہ منقول ہے۔یہ روایت امام عبداللہ بن احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔
عَلِيٍّ،
Hadith 6396
