مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ فِي خِصَالِ الْإِيمَانِ] · حديث 197
197 - عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: " «ثَلَاثٌ مِنْ أَخْلَاقِ الْإِيمَانِ: مَنْ إِذَا غَضِبَ لَمْ يُدْخِلْهُ غَضَبُهُ فِي بَاطِلٍ، وَمَنْ إِذَا رَضِيَ لَمْ يُخْرِجْهُ رِضَاهُ مِنْ حَقٍّ، وَمَنْ إِذَا قَدِرَ لَمْ يَتَعَاطَ مَا لَيْسَ لَهُ» ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ الْحُسَيْنِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : " تین چیزیں ، ایمان کے اخلاق میں سے ہیں ، جو شخص غضبناک ہو تو اس کا غضب اسے باطل میں داخل نہ کروا دے ، اور جو شخص راضی ہو ، تو اس کی رضا مندی اسے حق سے نہ نکال دے ، اور ایسا شخص کہ جب وہ قدرت رکھتا ہو، تو وہ چیز نہ لے ، جس کا اسے حق نہ ہو"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بشر بن حسین ہے اور وہ کذاب ہے۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · 1 - The Book of Faith. › A door within the stock of faith] · Hadith 197
