مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْحَجِّ] ‹ [بَابُ إِنَّ الْإِيمَانَ لَيَأْرِزُ إِلَى الْمَدِينَةِ] · حديث 5783
5783 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " «إِنَّ الْإِيمَانَ لَيَأْرِزُ إِلَى الْمَدِينَةِ كَمَا تَأْرِزُ الْحَيَّةُ إِلَى جُحْرِهَا» ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: هَكَذَا رَوَاهُ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ، وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ حَفْصٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَهُوَ الصَّوَابُ، قُلْتُ: يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحَيْنِ، وَقَدْ يَكُونُ رَوَى عَنِ ابْنِ عَمْرٍو وَأَبِي هُرَيْرَةَ، فَلَا مَانِعَ فَإِنَّ رِجَالَهُ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک ایمان مدینہ منورہ کی طرف یوں سمٹ آئے گا جس طرح سانپ اپنی بل کی طرف چلا جا تا ہے‘‘۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں: یحییٰ بن سلیم طائفی نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے جبکہ دوسرے راویوں نے اسے عبداللہ بن عمر کے حوالے سے حبیب کے حوالے سے حفص نامی راوی کے حوالے سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے اور یہی درست ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں: ) میں یہ کہتا ہوں: یحییٰ بن سلیم ’’صحیحین‘‘ کے رجال میں سے ایک ہے اور اس نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ دونوں سے روایات نقل کی ہیں اور اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے کیونکہ اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
ابْنِ عُمَرَ
Hadith 5783
