مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ عَلَّامَةِ قَبُولِ الصَّلَاةِ] · حديث 2889
2889 - عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «قَالَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى -: إِنَّمَا أَتَقَبَّلُ الصَّلَاةَ مِمَّنْ تَوَاضَعَ بِهَا لِعَظَمَتِي وَلَمْ يَسْتَطِلْ عَلَى خَلْقِي وَلَمْ يَبِتْ مُصِرًّا عَلَى مَعْصِيَتِي، وَقَطَعَ نَهَارَهُ فِي ذِكْرِي، وَرَحِمَ الْمِسْكِينَ وَابْنَ السَّبِيلِ وَالْأَرْمَلَةَ وَرَحِمَ الْمُصَابَ، ذَلِكَ نُورُهُ كَنُورِ الشَّمْسِ أَكَلَؤُهُ بِعِزَّتِي وَأَسْتَحْفِظُهُ مَلَائِكَتِي أَجْعَلُ لَهُ فِي الظُّلْمَةِ نُورًا وَفِي الْجَهَالَةِ حِلْمًا وَمَثَلُهُ فِي خَلْقِي كَمَثَلِ الْفِرْدَوْسِ فِي الْجَنَّةِ». رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَاقَدٍ الْحَرَّانَيُّ ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَالْبُخَارِيُّ وَإِبْرَاهِيمُ الْجُوزَجَانِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَوَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَقَالَ: كَانَ يَتَحَرَّى الصِّدْقَ وَأَنْكَرَ عَلَى مَنْ تَكَلَّمَ بِهِ وَأَثْنَى عَلَيْهِ خَيْرًا وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں :نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : اللہ تعالی فرماتا ہے " میں اس نماز کو قبول کرتا ہوں جو اس شخص کی نماز ہو جو نماز کے ذریعے میری عظمت کے سامنے توا ضع کا اظہار کرتا ہے اور میری مخلوق کے سا منے خود کو نمایاں نہیں کرتا اور میری معصیت پراصرار نہیں کرتا وہ اپنا دن میرے ذکر میں گزارتا ہے وہ مسکین مسافر بیوہ عورت پر رحم کرتا ہے مصیبت زدہ پر رحم کرتا ہے وہ ایسی نماز ہے جس نور سورج کے نور کی مانند ہو گا اور اپنی عزت کی قسم ! میں اسے سنبھال کے رکلھوں گا اور میرے فرشتے اس کی حفاظت کریں گے میں اس شخص کے لئے تاریکی میں نور بنا دوں گا، اور جہالت میں برد باری بنا ددوں گا میری مخلوق میں اس شخس کی مثال جنت میں فردوس کی مانند ہے " یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن واقد حرانی ہے جسے امام نسائی امام بخاری ابراہیم جوز حانی نے ضعیف قرار دیا ہے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ضعیف قرار دیا ہے امام احمد نے اسے "ثقہ" قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں : یہ سچائی کی تحقیق کرتا تھا انہوں نے اس شخس کا انکار کیا ہے ، جو اس کے بارے میں کلام کرتا ہے اور اس کی تعریف بیان کی ہے اس روایت کے بقیہ رجال " ثقہ " ہیں ۔
ابْنِ عَبَّاسٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter of the Acceptance of Prayer Marker] · Hadith 2889
