مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الزَّكَاةِ] ‹ بَابُ مَا نَقَصَ مَالٌ مِنْ صَدَقَةٍ] · حديث 4577
4577 - عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «ثَلَاثٌ - وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنْ كُنْتُ لَحَالِفًا عَلَيْهِنَّ -: لَا يَنْقُصَنَّ مَالٌ مِنْ صَدَقَةٍ ; فَتَصَدَّقُوا، وَلَا يَعْفُو عَبْدٌ عَنْ مَظْلَمَةٍ [يَبْتَغِي بِهَا وَجْهَ اللَّهِ] إِلَّا زَادَهُ اللَّهُ بِهَا عِزًّا يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَلَا يَفْتَحُ عَبْدٌ بَابَ مَسْأَلَةٍ إِلَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ بَابَ فَقْرٍ». رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ. وَلَهُ عِنْدَ الْبَزَّارِ طَرِيقٌ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، وَقَالَ: إِنَّ الرِّوَايَةَ هَذِهِ أَصَحُّ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ’’ تین چیزیں ہیں اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے اگر میں چاہوں تو ان پر حلف بھی اٹھا سکتا ہوں یہ کہ صدقہ سے مال میں کمی نہیں ہوتی توتم لوگ صدقہ کیا کرو اور جب بھی کوئی بندہ کوئی زیادتی معاف کرتا ہے ،اور اس کا مقصد اللہ تعالیٰٰ کی رضا کا حصول ہو، تو الله تعالیٰٰ قیامت کے دن اس کی وجہ سے اس کی عزت میں اضافہ کرے گا اور جو بندہ مانگنے کا دروازہ کھولتا ہے الله تعالیٰٰ اس پر غربت کا دروازہ کھول دیتا ہے‘‘۔ یہ روایت امام احمد امام ابویعلیٰ اور امام بزارنے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے۔ امام بزارنے اسے ایک اور سند کے ساتھ ابوسلمہ کے حوالے سے نقل کیا ہے، اور یہ بات بیان کی ہے یہ روایت زیادہ مستند ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔
عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
Hadith 4577
