مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِيمَنْ صَلَّى فِي بَيْتِهِ ثُمَّ وَجَدَ النَّاسَ يُصَلُّونَ فِي الْمَسْجِدِ] · حديث 2173
2173 - «عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي الدِّيلِ قَالَ: خَرَجْتُ بِأَبَاعِرَ لِي لِأُصْدِرَهَا إِلَى الرَّاعِي فَمَرَرْتُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ الظُّهْرَ فَمَضَيْتُ فَلَمْ أُصَلِّ مَعَهُ، فَلَمَّا أَصْدَرْتُ أَبَاعِرِي وَرَجَعْتُ ذُكِرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: " يَا فُلَانُ مَا مَنَعَكَ أَنْ تُصَلِّيَ مَعَنَا حِينَ مَرَرْتَ بِنَا؟ " فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي كُنْتُ قَدْ صَلَّيْتُ فِي بَيْتِي قَالَ: "وَإِنْ». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
بنو دیل سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بیان کر تے ہیں : میں اپنے اونٹوں کو لے کر نکلا کہ انہیں چرواہے کے سپر د کر دوں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سے گزرا آپ لوگوں کو ظہر کی نماز پڑھا رہے تھے میں آگے چلا گیا میں نے آپ کی اقتداء میں نماز ادا نہیں کی جب میں اپنے اونٹوں کے ساتھ واپس آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے یہ بات ذکر کی گئی ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے فلاں ! تم نے ہمارے ساتھ نماز کیوں نہیں ادا کی جب تم ہمارے پاس سے گزرے تھے ؟ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ! میں اپنے گھر میں نماز ادا کر چکا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ ( تم اپنے گھر میں نماز ادا کر چکے تھے پھر بھی تم نے ہمارے ساتھ نماز ادا کرنی تھی )"۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
رجل من بني الديل
Hadith 2173
