مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابٌ فِي أَوَّلِ مَنْ صَلَّى الْجُمُعَةِ بِالْمَدِينَةِ] · حديث 3076
3076 - عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: أَوَّلُ مَنْ قَدِمَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ إِلَى الْمَدِينَةِ مُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ وَهُوَ أَوَّلُ مَنْ جَمَعَ بِهَا يَوْمَ الْجُمُعَةِ جَمَعَهُمْ قَبْلَ أَنْ يَقْدَمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى بِهِمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ وَفِيهِ كَلَامٌ.
حضرت ابو مسعود انصار ی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: مہاجرین میں سے جو صاحب سب سے پہلے مدینہ منورہ آئے وہ حضرت مصعب بن عمیر تھے' اور یہ وہ پہلے فرد ہیں جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تشریف آوری سے پہلے مدینہ منورہ میں جمعہ کے دن جمعہ پڑھایا انہوں نے ان لوگوں کو (جمعہ کی) نماز پرھائی تھی۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے ' اس کی سندمیں ایک راوی صالح بن ابواخضر ہے 'ا ور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔
أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ
Hadith 3076
