مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ] ‹ [بَابُ النَّهْيِ عَنْ إِمْسَاكِ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ] · حديث 5992
5992 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَطَاءِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى الزُّبَيْرِ، عَنْ أُمِّهِ، وَجَدَّتِهِ أُمِّ عَطَاءٍ قَالَتَا: وَاللَّهِ لَكَأَنَّنَا نَنْظُرُ إِلَى الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ حِينَ أَتَانَا عَلَى بَغْلَةٍ لَهُ بَيْضَاءَ فَقَالَ: أَيَا أُمَّ عَطَاءٍ، «إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -[قَدْ] نَهَى الْمُسْلِمِينَ أَنْ يَأْكُلُوا مِنْ لُحُومِ نُسُكِهِمْ فَوْقَ ثَلَاثٍ». قَالَ: قُلْتُ: بِأَبِي [أَنْتَ] وَأُمِّي فَكَيْفَ نَصْنَعُ بِمَا أُهْدِي لَنَا؟ فَقَالَ: " أَمَّا مَا أُهْدِيَ لَكُنَّ فَشَأْنُكُنَّ بِهِ ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَطَاءٍ وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عبداللہ بن عطاء بن ابراہیم نے اپنی والدہ اور اپنی نانی ( یا دادی ) ام عطاء کے حوالے سے یہ بات بیان کی ہے وہ دونوں خواتین بیان کرتی ہیں یہ منظر اس وقت بھی ہماری نگاہ میں ہے کہ ہم حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو دیکھ رہی تھیں جب وہ اپنے سفید خچر پر سوار ہوکر آئے اور بولے اے اُم عطاء نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کو اس بات سے منع کر دیا ہے کہ وہ تین دن سے زیادہ اپنی قربانی کے گوشت کو کھا ئیں میں نے دریافت کیا: میرے ماں باپ ( نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ) قربان ہوں ہمیں جو تحفے کے طور پر جو گوشت دیا جا تا ہے اس کا کیا کریں؟ تو انہوں نے فرمایا: جو چیز تمہیں تحفے کے طور پر دی جاتی ہے تم اسے استعمال کر سکتے ہو۔ یہ روایت امام احمد نے اور امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے عبداللہ بن عطاء نامی شخص کو ابو حاتم نے ثقہ قرار دیا ہے یحییٰ بن معین نے اسے ضعیف کہا ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
أَيَا أُمَّ عَطَاءٍ، ← الله لكأننا ننظر إلى الزبير بن العوام حين أتانا على بغلة له بيضاء ← أُمِّهِ وَجَدَّتِهِ أُمِّ عَطَاءٍ قَالَتَا ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَطَاءِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، مَوْلَى الزُّبَيْرِ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [Adahi Book] › [Chapter forbidding holding the meat of sacrificial animals after three days] · Hadith 5992
