مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي الْأُذُنَيْنِ] · حديث 1195
1195 - عَنْ عُثْمَانَ قَالَ: «أَلَا أُرِيكُمْ كَيْفَ كَانَ وُضُوءُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالُوا: بَلَى. فَدَعَا بِمَاءٍ، فَتَمَضْمَضَ ثَلَاثًا، (وَاسْتَنْثَرَ ثَلَاثًا)، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، (وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَغَسَلَ قَدَمَيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ) قَالَ: وَاعْلَمُوا أَنَّ الْأُذُنَيْنِ مِنَ الرَّأْسِ». (ثُمَّ قَالَ: قَدْ تَحَرَّيْتُ لَكَمْ وُضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ _ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ _) رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلَانِ مَجْهُولَانِ.
حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: کیا میں تم لوگوں کو یہ نہ دکھاؤں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو کیسا تھا؟ لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے پانی منگوایا اور تین مرتبہ کلی کی ' تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالا ' تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا' تین مرتبہ دونوں بازو دھوئے ' سر کا مسح کیا اور دونوں پاؤں تین مرتبہ دھوئے ' پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ یہ بات جان لو! دونوں کان سر کا حصہ ہیں۔پھر حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: میں نے تمہارے سامنے اہتمام کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وضو کا طریقہ بیان کیا ہے ۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ' اور اس میں دو مجہول افراد ہیں۔
عُثْمَانَ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Door in the ears] · Hadith 1195
