مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ الصَّلَاةِ بِمَكَّةَ فِي كُلِّ الْأَوْقَاتِ] · حديث 3372
3372 - عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّهُ أَخَذَ بِحَلْقَةِ بَابِ الْكَعْبَةِ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " «لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ وَلَا بَعْدَ الْفَجْرِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ إِلَّا بِمَكَّةَ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ الْمَخْزُومِيُّ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَابْنُ حِبَّانَ وَثَّقَهُ أَيْضًا وَقَالَ: يُخْطِئُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے۔ انہوں نے خانہ کعبہ کے دروازے کے ایک حلقے کو پکڑا اور یہ بات بیان کی : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو یہ ارشادفرماتے ہوئے سنا ہے:"عصر کی نماز کے بعد سورج غروب ہونے تک اور فجر کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے تک کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی البتہ مکہ کا معاملہ مختلف ہے"۔یہ روایت احمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن مؤمل مخزومی ہے جسے امام احمد اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے۔ ایک روایت کے مطابق یحییٰ بن معین نے اسے ثقہ قراردیا ہے امام ابن حبان نے بھی اسے ثقہ قرار دیا ہے وہ فرماتے ہیں: یہ غلطی کرتا ہے امام احمد کے بقیہ رجال "صحیح "کے رجال ہیں۔
اَبِیْ ذَرٍّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [The door to prayer in Makkah at all times] · Hadith 3372
