مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابٌ فِي الْقِيَاسِ وَالتَّقْلِيدِ] · حديث 841
841 - عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «تَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى بِضْعٍ وَسَبْعِينَ فِرْقَةً، أَعْظَمُهَا فِتْنَةً عَلَى أُمَّتِي قَوْمٌ يَقِيسُونَ الْأُمُورَ بِرَأْيِهِمْ، فَيُحِلُّونَ الْحَرَامَ، وَيُحَرِّمُونَ الْحَلَالَ». قُلْتُ: عِنْدَ ابْنِ مَاجَهْ طَرَفٌ مِنْ أَوَّلِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں " میری امت ستر سے کچھ زیادہ فرقوں میں تقسیم ہو جائے گی ، ان میں سے میری امت کے لیے زیادہ بڑی آزمائش والے وہ لوگ ہوں گے جو اپنی رائے کی بنیاد پر امور کو قیاس کریں گے اور وہی حرام کو حلال قرار دیں گے اور حلال کو حرام قرار دیں گے ۔(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں)میں یہ کہتا ہوں : امام ابن ماجہ نے اس روایت کا ابتدائی حصہ نقل کیا ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
النَّبِيِّ ← عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ،
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The Book of Science] › Chapter in Measurement and Tradition] · Hadith 841
