مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ حُقُوقِ الْجُمُعَةِ مِنَ الْغُسْلِ وَالطِّيبِ وَنَحْوِ ذَلِكَ] · حديث 3038
3038 - عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: " «مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ وَمَسَّ مِنْ طِيبٍ إِنْ كَانَ عِنْدَهُ وَلَبِسَ مِنْ أَحْسَنِ ثِيَابِهِ، ثُمَّ خَرَجَ حَتَّى يَأْتِيَ الْمَسْجِدَ فَيَرْكَعُ إِنْ بَدَا لَهُ وَلَمْ يُؤْذِ أَحَدًا، ثُمَّ أَنْصَتَ حَتَّى يُصَلِّيَ كَانَتْ كَفَّارَةً لِمَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ الْجُمُعَةِ الْأُخْرَى» ". وَفِي رِوَايَةٍ: " «ثُمَّ خَرَجَ وَعَلَيْهِ السَّكِينَةُ حَتَّى يَأْتِيَ الْمَسْجِدَ» ". رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئجے سنا ہے : " جو شخص جمعہ کے دن غسل کرے اور خوشبو لگائے اگر اس کے پاس موجود ہو اور اپنا سب سے بہتر لباس پہنے اور پھرت نکلے یہاں تک کہ مسجد آ جائے اور اسے مناسب لگے تو نوافل ادا کرے اور اس دوران کسی کو اذیت نہ پہنچچائے پھر وہ خاموش رہے یہاں تک کہ ( جمعہ کی نماز بنا جماعت ادا کر لے ) تو یہ چیز اس کے لئے اس جمعہ اور دوسرے جمعہ کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ بن جائے گی : ۔ ایک رویت میں یہ الفاظ ہیں : پھر وہ نکلے اور اس پر سکینت ہو ( یعنی وہ پر سکون انداز میں چلتا ہوا ) مسجد تک آ جائے " یہ تمام روایات امام احمد اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں اور اس کے رجال " ثقہ " ہیں۔
رَسُولِ اللَّهِ ← اَبِیْ اَیُّوْبَ الْاَنْصَارِیِّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter on Friday rights, from washing and ointment and so on) · Hadith 3038
