مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَوْرَةِ] · حديث 2232
2232 - عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ خَتَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - «أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى مَعْمَرٍ بِفِنَاءِ الْمَسْجِدِ مُحْتَبِيًا كَاشِفًا عَنْ طَرَفِ فَخِذِهِ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " خَمِّرْ فَخِذَكَ يَا مَعْمَرُ فَإِنَّ الْفَخِذَ عَوْرَةٌ» ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ عِنْدَ أَحْمَدَ أَيْضًا قَالَ: «مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا مَعَهُ عَلَى مَعْمَرٍ وَفَخِذَاهُ مَكْشُوفَتَانِ فَقَالَ: "يَا مَعْمَرُ غَطِّ فَخِذَيْكَ فَإِنَّ الْفَخِذَيْنِ عَوْرَةٌ» ". وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْأُولَى: " «فَإِنَّ الْفَخِذَ مِنَ الْعَوْرَةِ» " وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
حضرت محمد بن عبداللہ بن حجش رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سسرالی عزیز ہیں وہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر مسجد کے صحن میں سے ایک بوڑھے شخص کے پاس سے ہوا جو احتباء کے طور پر بیٹھا ہوا تھا اور اس نے اپنے زانوں کو کھلا رکھا ہوا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: اے معمر ! تم اپنے زانوں کو ڈھانپ لو کیونکہ زانوں ستر کا حصہ ہے۔ یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے ان کے حوالے سے منقول ایک روایت جو امام احمد ہی نے نقل کی ہے وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر معمر کے پاس سے ہوا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا معمر نے اپنے دونوں زانوں کھلے رکھے ہوئے تھے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے معمر! اپنے زانوں کو ڈھانپ لو کیونکہ زانوں ستر کا حصہ ہیں۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ، تاہم انہوں نے پہلی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: " بے شک زانوں ستر کا حصہ ہیں"۔ امام احمد کے رجال " ثقہ " ہیں۔
مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ خَتَنِ النَّبِيِّ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter of what came in the 'awrah] · Hadith 2232
