مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الْعِلْمِ] ‹ بَابُ التَّسَتُّرِ عِنْدَ قَضَاءِ الْحَاجَةِ] · حديث 1007
1007 - «عَنْ يَعْلَى بْنِ سِيَابَةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ، فَأَرَادَ أَنْ يَقْضِيَ حَاجَتَهُ فَأَمَرَ وَدْيَتَيْنِ، فَانْضَمَّتْ إِحْدَاهُمَا إِلَى الْأُخْرَى، ثُمَّ أَمَرَهُمَا، فَرَجَعَتَا إِلَى مَنَابِتِهِمَا». رَوَاهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَلَكِنَّ طُرُقَهُ فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ عَلَى خِلَافٍ فِي بَعْضِهِمْ.
حضرت یعلیٰ بن سیابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ایک سفر میں' میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےساتھ تھا' آپ نے قضائے حاجت کرنے کا ارادہ کیا ' تو آپ نے دو درختوں کو حکم دیا' تو وہ ایک دوسرے کے ساتھ مل گئے (قضائے حاجت سے فارغ ہونے کے بعد) آپ نے انہیں حکم دیا' تو وہ دونوں اپنی ' اپنی جگہ پر واپس چلے گئے' جہاں وہ اگے تھے۔ یہ روایت امام احمد اور دیگر حضرات نے نقل کی ہے ' اس کے مختلف طرق ' نبوت کی علامات سے متعلق باب میں آئیں گے ' اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ' البتہ اس کے بعض رجال کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔
كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ فِي مَسِيرٍ لَهُ، فَأَرَادَ أَنْ يَقْضِيَ حَاجَتَهُ فَأَمَرَ ← يَعْلَى بْنُ سِيَابَةَ
Hadith 1007
