مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ] · حديث 2868
2868 - عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: " اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ بَيْتِهِ وَعَلَى أَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ وَعَلَى أَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ". قَالَ ابْنُ طَاوُسٍ: وَكَانَ أَبِي يَقُولُ مِثْلَ ذَلِكَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآل وسلم ایک صحابی کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ پڑھتے تھے :" اے اللہ ! تو حضرت محمد ﷺ پر اور حضرت محمد ﷺ کی آل بیت ( شاید یہاں لفظ اہل بیت ہونا چاہیے ، لیکن کتاب کے مطبوعہ نسخے میں بھی یہ لفظ اسی طرح مذکور ہے ) اور ان کی ازواج پر اور ان کی ذریت پر درود نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر درود نازل کیا بے شک تو لائق حمد ہے اور بزرگی کا مالک ہے اور تو حضرت محمد ﷺ پر اور ان کے اہل بیت پر اور ان ازواج اور ان کی ذریت پر برکت نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر برکت نازل کی بے شک تو لائق حمد اور بزرگی کا مالک ہے "۔ابن طاؤس بیان کرتے ہیں : میرے والد اس کی مانند پڑھا کرتے تھے : یہ روایت امام احمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال "صحیح " کے رجال ہیں ۔
رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ
Hadith 2868
