مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ فِي طَاعَةِ الْمَخْلُوقَاتِ لِلَّهِ تَعَالَى] · حديث 157
157 - عَنْ بُرَيْدَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: «لَيْسَ شَيْءٌ إِلَّا وَهُوَ أَطْوَعُ لِلَّهِ - تَعَالَى - مِنِ ابْنِ آدَمَ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ بِإِسْنَادَيْنِ، وَفِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْأَشْجَعِيِّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ سَمَّاهُ وَلَا تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں :: نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : " (انسان کے علاوہ ) ہر ایک چیز ، انسان سے زیادہ ، اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنے والی ہے"۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں ، دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی ابو عبیدہ بن اشجعی ہے، میں نے ایسا کوئی شخص نہیں پا یا ، جس نے اس کا " نام" بیان کیا ہو، یا اس کے حالات ذکر کئے ہوں ، تاہم اس روایت کے باقی راوی ، صحیح کے رجال ہیں۔
بُرَيْدَةَ
Hadith 157
