مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابٌ فِيمَنْ يَجْنُبُ ثُمَّ يَمُوتُ قَبْلَ أَنْ يَغْتَسِلَ] · حديث 4079
4079 - عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: رَأَيْتُ خَالِدَ بْنَ الْحَوَارِيِّ - رَجُلًا مِنَ الْحَبَشَةِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى أَهْلَهُ، فَلَمَّا حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ قَالَ: اغْسِلُونِي غَسْلَتَيْنِ: غَسْلَةً لِلْجَنَابَةِ، وَغَسْلَةً لِلْمَوْتِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْحَاقُ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
اسحاق بن حارث بیان کرتے ہیں: میں نے حضرت خالد بن حواری رضی اللہ عنہ کو دیکھا جن کا تعلق حبشہ سے تھا وہ نبی اکرم رضی اللہ عنہ کے صحابی تھے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ صحبت کی ‘ جب ان کی وفات کا وقت آیا تو انہوں نے فرمایا: تم لوگ مجھے دو مر تبہ غسل دینا ایک مرتبہ جنابت کاغسل ہو گا ‘ اور ایک مرتبہ موت کا ہوگا۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اسحاق نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کونہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔
إِسْحَاقَ بْنِ الْحَارِثِ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [The gates of the two feasts] › [A door in whom one avoids then dies before he is bathed] · Hadith 4079
