مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [أَبْوَابُ الْعِيدَيْنِ] ‹ [بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْجِنَازَةِ] · حديث 4146
4146 - عَنْ أَبِي حَازِمٍ قَالَ: شَهِدْتُ حُسَيْنًا حِينَ مَاتَ الْحَسَنُ، وَهُوَ يَدْفَعُ فِي قَفَا سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ، وَهُوَ يَقُولُ: تَقَدَّمْ ; فَلَوْلَا أَنَّهَا السُّنَّةُ [يَقُولُ: الشَّيْبَةُ] مَا قَدَّمْتُكَ. وَسَعِيدٌ أَمِيرٌ عَلَى الْمَدِينَةِ يَوْمَئِذٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
ابوحازم بیان کرتے ہیں: میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا جب حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کا انتقال ہواتو وہ ( یعنی حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ ) سعید بن العاص کی گردن پکڑ کر انہیں آگے کر رہے تھے ‘اور یہ کہہ رہے تھے کہ آپ آگے ہوں اگر یہ چیز سنت نہ ہوتی تو میں آپ کو آگے نہ کرتا ( راوی کہتے ہیں : ) سعید بن العاص ان دنوں مدینہ منورہ کے گورنر تھے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور امام بزار نے بھی نقل کی ہے ‘ اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔
أَبِي حَازِمٍ
Hadith 4146
