مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ فِي الْمَسْجِدِ الْجَامِعِ وَغَيْرِهِ] · حديث 2185
2185 - عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: «الصَّلَاةُ فِي الْمَسْجِدِ الْجَامِعِ تَعْدِلُ الْفَرِيضَةَ - يَعْنِي: حَجَّةً مَبْرُورَةً - وَالنَّافِلَةُ كَحَجَّةٍ مُتَقَبَّلَةٍ، وَفُضِّلَتِ الصَّلَاةُ فِي الْمَسْجِدِ الْجَامِعِ عَلَى مَا سِوَاهُ مِنَ الْمَسَاجِدِ بِخَمْسِمِائَةِ صَلَاةٍ». رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ نُوحُ بْنُ ذَكْوَانَ ضَعَّفَهُ أَبُو حَاتِمٍ.
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : " جامع مسجد میں نماز ادا کرنا فرض کے برابر ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مراد " مبرور حج " تھا اور ( جامع مسجد میں ) نفل ادا کرنا مقبول حج کی مانند ہے جامع مسجد میں نماز کو دیگر مساجد میں نماز ادا کرنے پر پانچ سو گنا فضیلت دی گئی ہے "۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی نوح بن ذکوان ہے ، جسے ابو حاتم نے ضعیف قرار دیا ہے ۔
ابْنِ عُمَرَ
Majma uz Zawaid Wa Manba ul Fawaid · [prayer book] › Chapter on the virtue of prayer in the Great Mosque and elsewhere] · Hadith 2185
