مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · 1 - كِتَابُ الْإِيمَانِ. ‹ بَابٌ] · حديث 274
274 - عَنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - «أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: ادْعُ اللَّهَ أَنْ يُدْخِلَنِي الْجَنَّةَ. فَعَظَّمَ الرَّبَّ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَقَالَ: " إِنَّ كُرْسِيَّهُ وَسِعَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ، وَإِنَّ لَهُ أَطِيطًا كَأَطِيطِ الرَّحْلِ الْجَدِيدِ إِذَا رُكِبَ مِنْ ثِقَلِهِ» ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
حضرت عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور بولی: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کریں کہ وہ مجھے جنت میں داخل کر دے ! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی عظمت بیان کرتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی : " اس کی کرسی نے آسمانوں اور زمین کو گھیرا ہوا ہے ، اور اس میں سے یوں آواز آتی ہے ، جس طرح کسی نئے پالان پر سوار ہوا جائے ، تو بوجھ کی وجہ سے ( اس پالان میں سے ) آواز آتی ہے"۔ یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔
ادْعُ اللَّهَ أَنْ يُدْخِلَنِي الْجَنَّةَ. فَعَظَّمَ الرَّبَّ تَبَارَكَ وَتَعَالَى ← عُمَرَ «أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ
Hadith 274
