مجمع الزوائد ومنبع الفوائد · [كِتَابُ الصَّلَاةِ] ‹ بَابُ التَّخَلُّفِ عَنِ الْجُمُعَةِ لِلْمَطَرِ] · حديث 3184
3184 - عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ «أَنَّهُ مَرَّ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ وَهُوَ عَلَى نَهَرِ أُمِّ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ يُسِيلُ الْمَاءَ عَلَى غِلْمَتِهِ وَمَوَالِيهِ فَقَالَ لَهُ عَمَّارٌ: يَا أَبَا سَعِيدٍ الْجُمُعَةُ فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ: " إِذَا كَانَ مَطَرٌ وَابِلٌ لِيُصَلِّ أَحَدُكُمْ فِي رَحْلِهِ» " رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ عَنْ أَبِيِ وِجَادَةَ، وَفِيهِ نَاصِحُ بْنُ الْعَلَاءِ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالْبُخَارِيُّ فِي رِوَايَةٍ، وَذَكَرَ لَهُ هَذَا الْحَدِيثَ وَقَالَ: لَيْسَ عِنْدَهُ غَيْرُهُ وَهُوَ ثِقَةٌ وَوَثَّقَهُ أَبُو دَاوُدَ.
عمار بن ابو عمار ' جو بنو ہاشم کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ان کا گزر حضرت عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس سے ہوا ' جو "نہرام ام عبداللہ'' کے پاس موجود تھے ' وہ اپنے لڑکوں اور غلاموں پر پانی بہا رہے تھے ' عمار نے ان سے دریافت کیا: اے ابو سعید! آج جمعہ ہے ' تو حضرت عبدالرحمٰن بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انہیں جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: " جب تیز بارش ہو رہی ہو ' تو آدمی کو اپنی رہائشی جگہ پر نماز ادا کر لینی چاہیے"۔ یہ روایت عبداللہ بن ابو وجادہ کے حوالے سے نقل کی ہے (شاید یہ یہاں یہ ترجمہ ہو گا' عبداللہ نے اپنے والد کے حوالے سے "وجادہ" کے طور پر نقل کی ہے) اس کی سند میں ایک راوی ناصح بن العلاء ہے' جسے یحییٰ بن معین نے اور امام بخاری نے ایک روایت کے مطابق اسے ضعیف قرار دیا ہے ' انہوں نے اس کے حوالے سے یہ حدیث ذکر کی ہے' اور یہ بات بیان کی ہے' اس کے حوالے سے اس روایت کے علاوہ اور کوئی حدیث منقول نہیں ہے' یہ شخص "ثقہ" ہے امام ابو داؤد نے اسے "ثقہ" قرار دیا ہے۔
لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ: ← لَهُ عَمَّارٌ: يَا أَبَا سَعِيدٍ الْجُمُعَةُ
Hadith 3184
